بھارت سے بحرین جانے والے 2 طیاروں کے کپتانوں نے ایئرٹریفک کنٹرولر
سے رابطہ کرکے کراچی ائرپورٹ پر ٹیکنیکل لینڈنگ کی۔
جہاز کے کپتانوں نے لینڈنگ کی
اجازت ملتے ہی طیاروں کو ائرپورٹ پراتارا۔
دونوں پرائیویٹ جیٹ طیارے چینی کمپنی کے تھے اور بھارتی شہر ناگپور
سے بحرین جا رہے تھے۔
طیارے 12 جولائی کی شب 12 بجے
کراچی ائرپورٹ پر اترے اور ری فیولنگ کے بعد واپس بحرین کے لیے روانہ ہو گئےذرائع
کے مطابق طیارے 12گھنٹے تک کراچی ائرپورٹ پر موجود رہے جہاں انہیں ری فیولنگ کے لیے
لینڈنگ کی اجازت دی گئی تھی۔