کراچی،پریڈی اسٹریٹ پر قائم عمارت مکہ ٹیرس کا اضافی حصہ گرانے تک بلڈر مکینوں کی رہائش کا بندوبست کرے۔ انہدام کا خرچہ بھی اٹھائے گا۔

نزاہت خان نزاہت خان

کراچی،پریڈی اسٹریٹ پر قائم  عمارت مکہ ٹیرس  کا اضافی حصہ گرانے تک بلڈر  مکینوں کی  رہائش کا بندوبست کرے۔ انہدام کا خرچہ بھی  اٹھائے گا۔

کراچی،پریڈی اسٹریٹ پر قائم  عمارت مکہ ٹیرس  کا اضافی حصہ گرانے تک بلڈر  مکینوں کی  رہائش کا بندوبست کرے۔ انہدام کا خرچہ بھی  اٹھائے گا۔سندھ ہائی کورٹ  کا حکم آگیا۔ عدلتی احکامات  پر  بلڈ ر کے خلاف کرمنل کیس بھی  دائر۔ عدالت نے ریمارکس دیئے  ایسا فیصلہ جاری کریں گے کہ بلڈر آئندہ کاروبار نہیں کر سکے گا۔

سندھ ہائی کورٹ میں دوران سماعت    ایس بی سی اے کے تکنیکی ماہر نے بتایا کہ پوری بلڈنگ میں سولہ فلیٹ ہیں ۔اوپن اسپیس کلئیر کرانے کے لئے  تقریباً آٹھ فلیٹ متاثر ہوں گے۔عدالت نے بلڈر کے وکیل سے دریافت کیا کہ کمپلیشن پلان کے بغیر کیسے فلیٹ دے دئیے۔جسٹس ظفر احمد راجپوت نے کہا کہ  بلڈنگ خالی ہو گی۔ الاٹیز  کی رہائش کا بندوبست اور  اخراجات بلڈر برداشت کرے گا۔ اضافی حصہ گرانے جانے کے بعد  الاٹیز کا کورڈ ایریا کم ہوجائے گا ۔ اگر وہ چاہیں تو بلڈر کے خلاف کارروائی کر سکتے ہیں۔عدالت نے  وکیل سے کہا کہ بلڈر سے پوچھ کر بتائے کہ  اگر  وہ خود سے یہ سب کرے تو بہتر ہوگا۔ اگر وہ راضی نہیں تو پھر عدالت فیصلہ دے  گی۔ ایسا فیصلہ جاری کریں گے کہ بلڈر آئندہ کاروبار نہیں کر سکے گا۔

استغاثہ نے بتایا کہ عدلتی احکامات  پر  بلڈ ر کے خلاف کرمنل کیس درج کرادیا ہے۔  بلڈر نے  سیکشن 6 ایس بی سی اے  کی خلاف ورزی  کی ہے۔جرم ثابت ہونے پر بلڈر کو تین سال سزا اور بھاری جرمانہ ہو سکتا ہے۔عدالت نے   کہا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی  والے اب پورے صوبے کے ریگولیٹر ہیں ،بلڈر سے  معاوضہ دلوائیں ۔ایس بی سی اے کے وکیل نے بتایا کہ بلڈنگ کنٹرول  اتھارٹی  حکام کے خلاف انکوائری شروع کردی گئی ہے،، جو ایک ہفتے میں مکمل ہوجائے گی۔جسٹس ظفر احمد راجپوت نے  بلڈر کے وکیل  کو   الاٹیز کی رہائش کا  بندوبست کرکے اپنی تجاویز دس نومبر تک  پیش کرنے  کی ہدایت کی۔عدالت کا ایس بی سی اے افسران اور بلڈر کے خلاف  کارروائی کی رپورٹ بھی  پیش کرنے کا حکم دیا۔ مزید سماعت  دس نومبر تک ملتوی کردی گئی ۔