کراچی میں ہاکس بے کے ساحل پر واٹر اسپورٹس سینٹر کا افتتاح کردیا گیا۔

عدنان اطہر عدنان اطہر

کراچی میں ہاکس بے کے ساحل پر واٹر اسپورٹس سینٹر کا افتتاح کردیا گیا۔

کراچی میں ہاکس بے کے ساحل پر واٹر اسپورٹس سینٹر کا افتتاح کردیا گیا۔


شہری ساحل کی سیر کے ساتھ واٹر اسپورٹس کا لطف بھی اٹھاسکیں گے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کہتے ہیں  بیرون ملک جانے والے اب یہاں  آیا کریں گے۔

 

کراچی کے خوبصورت ساحل پر اب شہری   اونچی نیچی لہروں  پر واٹر اسپورٹس سے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے۔


بلدیہ عظمی کراچی    نے   ہاکس بے کے ساحل پر پبلک پارٹنر شپ کے تحت  اربین واٹر اسپورٹس سینٹر  کا افتتاح کردیا گیا۔


ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا تھا پہلے لوگ ملائیشیا اور تھائی لینڈ جاتے تھے۔  اب  وہ یہاں  واٹر اسپورٹس  کا لطف اٹھائیں گے۔


انہوں نے کہا کراچی کی ساحلی پٹی کو خوبصورت بنارہے ہیں۔ سڑکیں تعمیر کر کے شہریوں کی    یہاں آمد کو بھی آسان بنایا  گیا ہے۔


ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا  کہ ماضی میں  شہر کی ساحلی پٹی  کی خوبصورتی اور یہاں تفریح سہولیات کی دستیابی پر کام نہیں کیا گیا۔