چیف کمشنر لارج ٹیکس پیئر آفس کا کہنا ہے کہ پاکستان بزنس کونسل ارکان کے تمام زیر التواء امور قانونی طور نمٹائے جائیں گے۔

نزاہت خان نزاہت خان

چیف کمشنر لارج ٹیکس پیئر آفس شاہد اقبال بلوچ   نے اجلاس میں  پاکستان بزنس کونسل ارکان کو زیر التواء ٹیکس امور  اور ان کے موثر  حل پر بریف کیا۔چیف کمشنر  لارج ٹیکس پیئر آفس  نے کہاکہ پاکستان بزنس کونسل کے  ارکان ملک کے سب سے بڑے ٹیکس دہندہ ہیں۔ ٹیکسوں سے متعلق ان کے تمام زیر التواء امور قانونی طور مکمل کیے جائیں گے۔ بزنس کونسل کے ایک رکن نے  کہا کہ   مختلف کاروباری امور اور ٹیکس کےعمل کو بہتر طور پر سمجھنے کے لئے  ورکشاپس کا انعقاد کیا جاسکتا ہے ۔ارکان نے حکومت پاکستان کی پالیسیوں کو موثر انداز میں نافذ کرنے میں ایف بی آر کی کوششوں کو سراہا۔