کراچی کےمقامی ہوٹل میں صحافی علی فرقان کی تصنیف "9 مئی سے 8 فروری تک" کی تقریب رونمائی ہوئی جس میں گورنرسندھ لامران ٹیسوری،اےاین پی کےرہنماشاہی سید،سابق گورنرمحمدزبیر،اوردیگر سیاسی رہنما و صحافیوں نے شرکت کی ۔
صحافی علی فرقان کی تصنیف کی تقریب رونمائی سے خطاب میں سابق گورنرمحمدزبیر نے کہا ۔ اگرالیکشن ہوجاتےاورپی ٹی آئی کی حکومت ہوتی توکیا9مئی ہوتا؟۔ اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا مضبوط پاکستان پختونوں کی ضرورت ہے کیونکہ ہم بکھرے ہوئے ہیں ۔ سینیئرصحافی مظہرعباس نے کہا 9مئی کاواقع غیرمعمولی واقعہ تھا ۔ چاربڑی جماعتوں کےساتھ کوئی ناکوئی بڑاواقعہ جڑاہواہے ۔ گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا تاریخ سےسبق ضرورحاصل کرناچاہئےمگرتاریخ میں پھنسےنہیں رہناچاہئے ۔ مسائل روزبروز بڑھ رہےہیں ۔