جام عبدالکریم نےبلوچستان ہاٸیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کرلی

عرفان علی عرفان علی

 جام عبدالکریم نےبلوچستان ہاٸیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کرلی

ناظم جوکھیوقتل کیس  میں جام عبدالکریم  نے 15 دن ضمانت حاصل کرلی 



  کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں ناظم جوکھیوقتل کیس کے معاملے پر جام عبدالکریم   نے  بلوچستان ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ، قتل کے مقدمے میں نامزد جام عبدالکریم نے عبوری ضمانت کی درخواست بلوچستان ہائیکورٹ میں دائر کررکھی تھی ، جام عبدالکریم کی جانب عبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت چیف جسٹس جسٹس نعیم اختر افغان نے کی۔

 جام عبدالکریم نےبلوچستان ہاٸیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کرلی عدلت نے حکم دیتے ہوئے کہاکہ ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد ملزمان 15دن میں کراچی کی متعلقہ عدالت میں پیش ہو، درخواست گزار جام عبدالکریم کی جانب سے ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی، جام عبدالکریم ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد ہیں، جام عبدالکریم  کا چھوٹا بھاٸی ایم پی اے جام اویس سمیت 6ملزم گرفتار ہیں