غزہ امن معاہدہ ایک تاریخی کامیابی ہے، مصری صدر عبدالفتاح السیسی

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

غزہ امن معاہدہ ایک تاریخی کامیابی ہے، مصری صدر عبدالفتاح السیسی

غزہ امن معاہدہ ایک تاریخی کامیابی ہے، مصری صدر عبدالفتاح السیسی


شرم الشیخ، مصر: مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے غزہ پیس سمٹ کے موقع پر اپنے خطاب میں غزہ امن معاہدے کو ایک "تاریخی دستاویز" اور "بہت بڑی کامیابی" قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں یہ معاہدہ ناگزیر تھا اور اس سے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کی راہ ہموار ہو گی۔


صدر السیسی نے کہا کہ غزہ امن معاہدے سے نہ صرف خطے میں پائیدار امن قائم ہو گا بلکہ یہ فلسطینی عوام کے لیے امید کی کرن بھی ہے۔ انہوں نے معاہدے میں تعاون کرنے والے دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مصر غزہ میں تعمیر نو کے عمل کا فعال حصہ بنے گا۔


مصری صدر نے اعلان کیا کہ مصر جلد ہی غزہ کی تعمیر نو کے لیے ایک سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا، جس کے بعد عالمی رہنماؤں کا ایک اور اجلاس بھی منعقد کیا جائے گا تاکہ تعمیر نو کے اقدامات کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔


صدر السیسی نے کہا کہ مصر خطے میں امن، ترقی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، اور غزہ کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔