کراچی ،سرجانی ٹاؤن میں زمینوں پر قبضے اور الاٹمنٹ کا کیس۔ ڈی جی،
کے ڈی اے سمیت تین افسران کو توہین عدالت
پر شوکاز نوٹس جاری کردیئے گئے۔
سندھ ہائی کورٹ نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ بارہ سال سے عدالتی احکامات پر عمل نہیں کیا جارہا ۔ عدالت نے کے ڈی اے اعلی حکام کے خلاف توہین عدالت کی
درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ڈی جی، کے ڈی اے، ڈائریکٹر لینڈ اور ڈائریکٹر انفورسمنٹ کو توہین عدالت پر شوکاز
نوٹس جاری کردیئے۔ سرکاری وکیل کو ہدایت کی کہ آج کا آرڈر متعلقہ افسران کو بروقت
پہنچا دیا جائے۔درخواست سرجانی ٹاؤن کے بھینسوں کے باڑوں کی ایسوسی ایشن نے دائر کی
ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے دوہزار آٹھ سے متعدد بار الاٹمنٹ کے آرڈرز جاری کیے ہیں،،
لیکن کے ڈی اے حکام عدالتی احکامات پر عملدرآمد یقینی نہیں بنارہے۔عدالت نے فریقین
کو آئندہ سماعت اکیس دسمبر کو مکمل تیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کردی۔