پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک بارپھرریکارڈ ہائی ہوگیا۔نومبرکےپہلےہفتےکےکاروباری روزتیزی رہی۔ مارکیٹ نےنئی تاریخی بلندی کوچھولیا۔۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہندسوں کی رفتارشاندار۔۔ ریکارڈ پرریکارڈ بننےلگے۔۔نومبرکا مبینہ سرمایہ کاروں کوبھاگیا۔ ایک طرف تاریخی بلندی تودوسری طرف منافع بھی ڈبل ہوگیا۔۔
گزشتہ ہفتےمارکیٹ میں پہلاتاریخی ریکارڈ 3 نومبرکوبنا جب مارکیٹ 53 ہزار259 پوائنٹس تک ٹریڈ ہوئی،، لیکن 6 نومبرکومارکیٹ نےنئی تاریخی بلندی کوچھولیا اورانڈیکس میں 1 اعشاریہ 39 فیصد اضافہ ہوا اورانڈیکس 53 ہزار860 کی سطح پربندہوا۔۔
6 نومبرہفتےکےپہلےکاروباری روزمارکیٹ میں بلندترین سطح 53 ہزار944 ریکارڈ کی گئی،جبکہ کم سےکم سطح 53 ہزار166 پوائنس رہی۔ماہرین کا کہنا ہےکہ سیاسی معاملات بہترہونےکےساتھ عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان مارکیٹ میں بہتری کی اہم وجہ ہے۔۔