وزیر صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو کا کہنا ہے کہ کراچی میں مارکیٹوں میں آگ لگنے کے واقعات پر تشویش ہے

عرفان علی عرفان علی

وزیر صنعت و تجارت  جام اکرام اللہ دھاریجو کا کہنا ہے کہ کراچی میں مارکیٹوں میں آگ لگنے کے واقعات پر تشویش ہے

وزیر صنعت و تجارت  جام اکرام اللہ دھاریجو کا کہنا ہے کہ کراچی میں مارکیٹوں میں آگ لگنے کے واقعات پر تشویش ہے۔اس میں  سازش کے شواہد ملےتو ذمہ دار نہیں بچیں گے۔تاجر برادری مارکیٹوں میں حفاظتی انتظامات کو یقینی بنائے۔

وزیر صنعت و تجارت  جام اکرام اللہ دھاریجو کا کہنا ہے مارکیٹوں میں آتشزدگی  کی مکمل جانچ ہوگی۔سازش کے شواہد ملےتو ذمہ دار نہیں بچیں گے۔

صوبائی وزیر نے  کہا ہے  کہ   تاجر برادری  گنجان مارکیٹوں میں  آگ بجھانے کے آلات لگائے۔   ہنگامی اخراج کے راستے  کی موجودگی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

جام اکرام اللہ دھاریجو کا کہنا ہے کہ  سیاسی مخالفین کو صرف باتوں   کا  بہانہ چاہیے۔ وفاقی حکومت نے صرف باتیں کیں، تاجروں کی  کوئی مدد نہیں کی ۔