وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت انسداد اسموگ اقدامات سے متعلق اجلاس

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

 وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت انسداد اسموگ اقدامات سے متعلق اجلاس

لاہور: وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت انسداد اسموگ اقدامات سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے نے ترقیاتی کاموں کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد پر بریفنگ دی جبکہ ڈی جی پی ایچ اے نے واٹر سپرنکلنگ اور پودے لگاؤ مہم سے متعلق آگاہ کیا۔


بریفنگ میں بتایا گیا کہ روزانہ کی بنیاد پر درختوں، پارکس اور شاہراہوں پر علی الصبح پانی کا چھڑکاؤ یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ایڈیشنل ڈی جی ای پی اے نے پنجاب بھر میں اسموگ کی صورتحال اور اقدامات پر روشنی ڈالی۔


وزیر ہاؤسنگ پنجاب نے کہا کہ انسداد اسموگ مہم میں ایس او پیز پر عملدرآمد کے ساتھ عوامی آگاہی بھی یقینی بنائی جائے گی۔ تعمیراتی سیکٹرز میں ای پی اے کے جاری کردہ ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کیا جائے۔


بلال یاسین کے مطابق ایس او پیز پر عملدرآمد سے گزشتہ ایام میں اسموگ میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔