کراچی میں زیب النساء اسٹریٹ پرقائم مارکیٹ میں
لگنےوالی آگ پرقابوپالیا گیا۔ مارکیٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ بلڈنگ کے5 ویں
فلورپر40 دکانیں اور گودام متاثرہوئے ہیں
۔ صدرکی بندسڑک کوٹریفک کیلئےکھول دیا گیا۔
ایک اورمارکیٹ جل گئی۔۔ وجہ کا تعین نہ ہوسکا۔۔
صدرزیب النساء اسٹریٹ پر وکٹوریہ مارکیٹ میں لگنےوالی آگ پرقابوپالیا گیا۔۔
مارکیٹ ایسوسی ایشن کا دعویٰ ہےکہ مجموعی
طور پر 40 دکانیں اور گودام متاثر ہوئے ہیں۔
یہاں حفاظتی انتظامات نہ ہونےسےنقصان زیادہ ہوا
لاکھوں روپےکا سامان ڈال دیتےہیں لیکن آگ
بجھانےکےآلات نہیں ہوتےجسکی وجہ سےایسےواقعات رونما ہوتےہیں
جائےحادثہ پرکام کرنےوالےکہتےہیں کہ مارکیٹوں میں
نہ توہنگامی حالات میں نکلنےکا راستہ موجود ہے اور نہ ہی آگ بجھانےکے آلات ہیں۔۔
یہاں کوئی بندوبست نہیں ہے،کوئی پوچھےتوکہتےہیں
حکومت کی ذمہ داری ہے
جسطرح آپ مال پرپیسہ لگاتےہیں اپنی وائرنگ وغیرہ
کوبھی ٹھیک کرائیں آپکا نقصان نہیں ہوگا
بدھ کےروزکراچی کی مصروف اورگنجان مارکیٹ وکٹوریہ
سینٹرمیں آگ لگی جس پر کئی گھنٹے کی جدوجہدکےبعد
قابو پالیاگیا۔