سندھیانی تحریک کی جانب سے 17 نومبر کو کراچی میں اعلان کردہ ریلی کے حوالے سے عوامی سجاگی مہم جاری،

عرفان علی عرفان علی

سندھیانی تحریک کی جانب سے 17 نومبر کو کراچی میں اعلان کردہ ریلی کے حوالے سے عوامی سجاگی مہم جاری،


دریائے سندھ پر ڈاکے، سندھ کی زمینوں پر قبضے، وسائل کی لوٹ مار، چھ نئے کینال، ڈاکو راج، خواتین پر ظلم و ستم کے خلاف سندھیانی تحریک کی جانب سے 17 نومبر کو کراچی میں اعلان کردہ ریلی کے حوالے سے عوامی سجاگی مہم جاری، 

سجاگی مہم کے سلسلے میں حیدرآباد میں موٹر سائیکل ریلی کی گئی. 

پیپلز پارٹی نے دریائے سندھ، سندھ کی زمینوں اور وسائل کی فروخت کے لیے ایوان صدر کو نیلام گھر بنا دیا ہے، عوامی تحریک 


دریائے سندھ کا قتل پنجاب کے عوام کے لیے بھی نقصان دہ ہے،  عوامی تحریک 



حیدرآباد  دریائے سندھ پر ڈاکے، سندھ کی زمینوں پر قبضے، وسائل کی لوٹ مار، چھ نئی نئے کینال، ڈاکو راج، خواتین پر ظلم و ستم کے خلاف سندھیانی تحریک کی جانب سے 17 نومبر کو کراچی میں اعلان کردہ ریلی کے حوالے سے عوامی. سجاگی مہم جاری، سجاگی مہم کے سلسلے میں حیدرآباد میں موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی. عوامی تحریک تعلقہ قاسم آباد کی جانب سے موٹر سائیکل ریلی پرنس ٹاؤن سے شروع کی گئی جو کہ علی پلیس، سحرش نگر، پٹھان گوٹھ، گدو چوک، چانڈیہ گوٹھ، سنجر ملاح گوٹھ سمیت مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی نسیم نگر چوک پر پہچی جہاں ریلی جلسہ عام کی صورت اختیار کی گئی. 


اس موقع پر عوامی تحریک ضلع حیدرآباد کے صدر سرمد راجپر، جام تماچی، ایڈووکیٹ اشوک کمار، ایڈوکیٹ ابرار ابڑو، سلیم بدھ، مہر علی ببر، اقبال عباسی، سجن شاہانی، علی رضا جلبانی، علی احمد ٹالپر، الطاف راہوجو، گل محمد بروہی، ہاشم راجپر، علی بحر رستمانی اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ نئی کینال اور ڈیم بنا کر دریائے سندھ کا قتل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ 


17 نومبر کو ہزاروں سندھی خواتین کراچی میں جمع ہو کر دریائے سندھ کو بچانے کے لیے بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائیں گی۔  دریائے سندھ کا قتل پنجاب کے عوام کے لیے بھی نقصان دہ ہے، پنجاب کی ترقی پسند لوگوں کو بھی ریلی میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔  پنجاب کے حکمرانوں نے گزشتہ ڈیڑھ صدی سے سندھ کی آباد زمینوں کا پانی روک کر پنجاب کے عسکری اداروں کے افسران کی بنجر زمینوں کو آباد کیا ہوا ہے۔  پیپلز پارٹی نے دریائے سندھ، سندھ کی زمینوں اور وسائل کی فروخت کے لیے ایوان صدر کو نیلام گھر بنا دیا ہے، ہم پیپلز پارٹی کی حکومت کو بتانا چاہتے ہیں کہ سندھ کےعوام دریا کی فروخت برداشت نہیں کریں گے۔ 


سندھ کی زمینوں کو کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر فروخت کرنے کے خلاف بھرپور جدوجہد کی جائے گی۔ 17 نومبر کو کراچی میں سندھیانی تحریک کی جانب سے زبردست ریلی نکالی جائے گی.