وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کہتے ہیں ایم کیو ایم کی ریلی نہیں ۔ بلکہ نفرت کی سیاست کی ابتدا کی کوشش تھی۔ایم کیو ایم نے تین دہائیوں تک کراچی کے عوام کو یرغمال رکھا.
ناصر حسین شاہ کاکہنا تھاکہ کراچی کی عوام کو سلام پیش کرتا ہوں کہ انھوں نے ایم کیو ایم کی نفرت کی سیاست سے علیحدگی کردی ۔اب عوام ایم کیو ایم کو رد کرتی ہے اور آئندہ انتخابات میں انکو گھر بھیجے گی۔ اب ایم کیو ایم جاکر خیالوں میں نفرت کی ریلیاں نکالے، عوام ان کی مکاری سے واقف ہوگئے ہیں۔ ایم کیو ایم کو چاہئے کراچی کی عوام سے انکا خون بہانے پر معافی مانگے۔