کراچی، ملیر کورٹ کے احاطے میں وکلاء کا خاتون اور مرد پر مبینہ تشدد۔

عرفان علی عرفان علی

 کراچی، ملیر کورٹ کے احاطے میں وکلاء کا خاتون اور مرد پر مبینہ تشدد۔

 کراچی، ملیر کورٹ کے احاطے میں وکلاء کا خاتون اور مرد پر مبینہ تشدد 


 خاتون کا دعوی ہےکہ سابق شوہر نے بھائی پر حملہ کیا

بیچ بچاو کے دوران اسے بھی مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔




متاثرہ   خاتون  نے الزام لگایا ہے کہ  اس کے بھائی نےچیک باونس پر اس کے سابق شوہر کےخلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔ آج پیشی  کے موقع پراس کےسابق شوہرکےساتھیوں نےشورمچایاکہ یہ لوگ وکلاء کو برا بھلا کہہ رہےہیں۔اس کے بعد سابق شوہر کے ساتھیوں اور وکلا نے اس کے  بھائی پرتشددکیا۔ بیچ بچاؤکی کوشش کی توان  پربھی تشددکیاگیا۔ ملیر سٹی پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون لیلیٰ پروین نےوکلا پرتشدد کاالزام عائدکیا ہے۔ خاتون اور اس کے بھائی نے  واقعے کا مقدمہ درج کرانےسےانکارکردیا ہے۔ خاتون  لیلیٰ پروین کاموقف ہے کہ  اس کی  حالت ایسی نہیں تھی کہ مقدمہ درج کرانےجاتی۔ ملیرسٹی پولیس سےرابطے میں ہوں،جلدپولیس کوموقف دوں گی۔ تحریک انصاف  کی ڈپٹی جنرل سیکریٹری  کراچی لیلیٰ پروین نےعہدہ چھوڑنےکاعندیہ دے دیا ہے۔