ڈیوس کپ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ


 ڈیوس کپ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ

کراچی   میں ڈیوس کپ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا۔ پانچ  جولائی تک جاری رہنے والے سہہ روزہ  مقابلوں  میں مرد اورخواتین کھلاڑیوں پر مشتمل سولہ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ 

کراچی  کے اسلامیہ کلب میں اپنی نوعیت کی منفرد ٹیبل ٹینس لیگ کا افتتاح ہوگیا۔

ڈیوس کپ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں لیگ کی بنیاد پر مقابلوں میں شریک ہیں۔ہر ٹیم ایک مرد اور ایک خاتون کھلاڑی پر مشتمل ہے۔

سیکریٹری آرگنائزنگ کمیٹی  نےٹورنامنٹ کےحوالے سے استقبالیہ کلمات ادا کیے۔

کھلاڑیوں نے کورونا کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد پہلے ملک گیر ایونٹ کے انعقاد پر مسرت کا اظہار کیا۔

ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ 5 جولائی تک جاری رہے گا۔