ایم کیوایم پاکستان نے سندھ کا نیا بلدیاتی نظام مسترد کردیا۔ڈاکٹر
خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں شہری علاقوں
پر قبضہ کرنے والے نئے بلدیاتی نظام کے خلاف ہر طرح کی جدوجہد اور سڑکوں پر نکلنے
کو تیار ہیں۔
بہادرآباد میں جنرل ورکرز اجلاس
میں کارکنان سے خطاب میں ایم کیوایم کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا
تھاکہ سندھ کے شہری علاقوں پر قبضہ کرنے
والے نئے بلدیاتی نظام کو رد کرتے ہیں۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھاکہ کچھ لوگ کراچی کواسی کی دہائی میں دھکیلنا چاہتے ہیں ۔ ایم کیوایم
کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان کا کہنا تھاکہ تمام دھڑے آپس میں ملکر ایم کیوایم کیخلاف
پروپیگنڈہ کررہے ہیں۔جس نے متحد ہونا ہے ایم کیوایم پاکستان میں شامل ہوجائے۔ڈاکٹرخالدمقبول
صدیقی کا مزید کہنا تھاکہ ہم صوبے کے نعرہ
سے پیچھے نہیں ہٹے بلکہ ایوان میں صوبے کا مطالبہ لکھ دیا ہے۔