کراچی، اورنگی
ٹاون میں مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کا کیس۔پولیس اہلکا ر سمیت دو
ملزموں کو بارہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
کراچی کی
انسداد دہشت گردی عدالت میں تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم سادہ لباس اہلکار توحید
اور دوست عمیر نے فائرنگ کرکے ارسلان محسود کی جان لی۔ملزم پولیس اہلکار نے دوران
تفتیش بتایا کہ ارسلان محسود کے پاس ہتھیار تھا۔جائے وقوعہ سے ملنے والے ہتھیار کو
فارنسک کے لئے بھیج دیا ہے۔ ملزم کا مزید
تفتیش اور سی آر او کے لئے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ ملزموں کی نشاندہی پر مفرور
ملزم ایس ایچ او اعظم گوپانگ کو گرفتار کرنا ہے ۔عدالت نے ملزموں کو بارہ
روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ آئندہ سماعت
پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ۔