اسٹاک مارکیٹ کے ہینڈریڈ انڈیکس میں
پانچ سو انیس پوائنٹس کی کمی۔ انٹربینک میں ڈالر اٹھارہ پیسے مزید مہنگا
ہوگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں کارباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان
رہا۔ مندی کے باعث انڈیکس تینتالیس ہزار کی
نفسیاتی حد برقرار نہ رکھ سکا۔ دن کے اختتام پر ہینڈریڈ انڈیکس پانچ سو انیس پوائنٹس کی کمی سے بیالیس
ہزار آٹھ سو چھتر کی سطح پر بند
ہوا۔آج ڈالر کی اڑان بھی اونچی رہی۔ انٹربینک میں ڈالر اٹھارہ پیسے اضافے سے ایک سو ستتر روپے نواسی پیسے
پر پہنچ گیا۔سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ سونا پچاس روپے اضافے سے ایک لاکھ چوبیس ہزار پانچ
سو روپے کا ہوگیا۔ دس گرام سونے کی قیمت تینتالیس روپے بڑھ کر ایک لاکھ چھ ہزار سات سو
انتالیس روپے ہوگئی۔