مانیٹری پالیسی اعلان کے بعد اسٹا ک مارکیٹ میں تیزی۔ انڈیکس میں گیارہ
سو بیس پوائنٹس کا اضافہ۔ انٹربینک میں ڈالر دس پیسے مہنگا ہوگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز
تیزی رہی۔ دن کے اختتام پر ہینڈریڈ انڈیکس گیارہ سو بیس
پوائنٹس اضافے سے چوالیس ہزار تین سو چھیاسٹھ کی سطح پر پہنچ گیا۔انٹربینک میں ڈالر دس پیسے مہنگا ہوگیا۔ اضافے کے بعد ڈالر ایک سو ستتر روپے اٹھاسی پیسے سے بڑھ
کر ایک سو ستتر روپے اٹھانوے پیسے پر بندا ہوا۔