اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق
ریفرنس میں احتساب عدالت میں پیش۔۔۔گواہ کی جانب سے دستاویزات جمع کروانے
پر ملزموں کے وکیل نے اعتراض کردیا۔
احتساب عدالت میں اسپیکر
سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سمیت دیگر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق
ریفرنس کی سماعت ہوئی، اسپیکر آغا
سراج درانی اور نیب کے گواہ اظہر حسین پیش ہوئے، گواہ اظہر کا تعلق الیکشن کمیشن
سے ہے، گواہ کی جانب سے دستاویزات جمع کروانے پر ملزموں کے وکیل نے اعتراض کردیا،
وکیل ملزمان نے دلائل دیئے کہ نیب کی جانب سے پیش کیا جانے والا گواہ الیکشن کمیشن
کا مجاز نہیں ہے، گواہ نے جو دستاویزات پیش کئے ہیں وہ ان کی اتھارٹی نہیں ہیں
گواہ کا جمع کروائے گئے، دستاویزات سے براہ راست کوئی تعلق نہیں ہے، گواہ یہ دستاویزات
عدالت میں پیش نہیں کرسکتے یا تو اس شخص کو گواہ بنایا جائے جو ان دستاویزات کا
مجاز ہو، گواہ کی جانب سے 2008 سے لے کر 2018 تک کا ریکارڈ جمع کروایا گیا تھا،
عدالت نے تمام دلائل سننے کےبعد عدالت نے سماعت 9 اگست تک ملتوی کردی۔