کراچی ٹریفک پولیس نے نیو ائیر نائٹ پر روٹ پلان جاری کردیا۔پی آئی
ڈی سی چوک سے کلب روڈ ، بلاول چورنگی سے بحریہ انڈر پاس اور عبد اللہ شاہ غازی مزار سے چھبیس اسٹریٹ جانے والی سڑکیں بند ہو ں گی۔ سی ویو جانے
والے بوٹ بیسن، براستہ بلاول چورنگی ضیاء الدین یونیورسٹی چوک سے بائیں
جانب کا راستہ اختیار کریں گے۔ سی ویو روڈ
کو یوٹرن بند کرکے ون وے چلایا جائے گا۔
ٹریفک پولیس کے روٹ پلان کے مطابق خیابان اتحاد اور پی آئی ڈی سی
چوک سے ضیاء الدین برج کی جانب شاہراہ بند ہوگی۔پی آئی ڈی سی چوک سے کلب روڈ اور
بلاول چورنگی سے بحریہ انڈر پاس کی سڑک شہری استعمال نہیں کرسکیں گے۔عبد اللہ شاہ
غازی مزار سے چھبیس اسٹریٹ جانے والی
سڑک پربھی ٹریفک کی آمد ورفت کی اجازت نہیں ہوگی۔ سی ویو جانے کے لئے شہری
بوٹ بیسن، براستہ بلاول چورنگی ضیاء الدین یونیورسٹی چوک سے بائیں جانب کا راستہ اختیار کریں گے۔ ٹریفک پولیس کا کہنا
ہے کہ سی ویو جانے کے لئے دو تلوار سے جانب عبد اللہ شاہ غازی مزار ، براستہ ہائپر اسٹار سڑک کھلی رہے گی۔شہریوں کی
کثیر تعداد ہونے کے باعث سی ویو روڈ کو یوٹرن بند کرکے ون وے چلایا جائے گا ۔ ماڑی
پور روڈ سے آنے والی ہیوی ٹریفک کا مائی
کلاچی روڈ کی جانب داخلہ بند ہوگا ۔واٹر ٹینکرز،ڈمپر، ٹرالرز اور ٹرک کو شام چھ بجے کے بعد شہر میں ٹریفک نارمل ہونے تک داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ڈی ایچ
فیز پانچ تا آٹھ کے رہائشی افراد کے لئے
،خیابان اتحاد، شجاعت،صباء ایونیو،چھبیس اسٹریٹ اور بحریہ انٹر سیکشن کھلے رہیں
گے۔ عام ٹریفک کے لئے بند سڑکوں کے اطراف رہائش پذیر افراد شناختی کارڈ دکھا کر آگے جاسکیں گے۔