جامعہ کراچی میں بوسٹر ڈوز لگانے کے لیے ویکسی نیشن سینٹر قائم کردیا گیا۔

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

جامعہ کراچی میں بوسٹر ڈوز لگانے کے لیے ویکسی نیشن  سینٹر قائم کردیا گیا۔

جامعہ کراچی میں بوسٹر ڈوز لگانے کے لیے ویکسی نیشن  سینٹر قائم کردیا گیا۔

وائس چانسلر جامعہ کراچی ڈاکٹر خالد عراقی نے سینٹر کا افتتاح کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا  وائرس کا نیا ویرنیٹ اومی کرون پوری دنیا میں پھیل رہا ہے۔ پاکستان میں بھی کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔آنے والے دنوں میں ملک میں کیسز بڑھنے کا خدشہ ہے۔وائس چانسلر نے کہاکہ  ویکسی نیشن سینٹر میں این سی او سی کے ہدایات کے مطابق پچاس سال سے زائدعمر کے  جامعہ کراچی کے  ملازمین کو بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی۔ سینٹر میں  طلبہ اور ملازمین کو  کورونا سے بچاو کی ویکسین بھی  لگائی جائے گی۔