امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے پاکستان کی ترقی کی بنیاد کراچی
ہے۔ شہر کے مکین آج محرمیوں کا شکار ہیں۔ پیپلز پارٹی لوگوں کو لسانی بنیادوں پر
تقسیم کررہی ہے۔ پی ٹی آئی اور ایم کیوایم والے
محض ڈرائنگ روم سیاست کررہے ہیں۔
جماعت اسلامی کراچی کابلدیاتی ایکٹ
کے خلاف سندھ اسمبلی کےباہردھرنا جاری۔ شعبہ خواتین کی کارکنان بھی احتجاج میں شریک ہوگئیں۔
خواتین کارکنان نے بلدیاتی
ترمیمی بل کے خلاف پلے کارڈز اٹھا کراحتجاج کیا۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کا کہنا تھا
خواتین کی شرکت سے دھرنے کو ایک نیا
عزم ملا ہے۔ تاریخی جدوجہد اب مزید آگے
بڑھے گی۔
انہوں نے کہا پاکستان کی ترقی کی بنیاد کراچی ہے۔ پیپلز پارٹی لوگوں
کو لسانی بنیادوں پر تقسیم کررہی ہے۔یہ صرف کرپشن کرنا جانتے ہیں۔
حافظ نعیم کا کہنا تھا یہ
سارے مافیا ایک ہیں۔ پی ٹی آئی اور ایم کیوایم والے محض ڈرائنگ روم سیاست کررہے ہیں۔