کراچی یونیورسٹی میں طلبہ کے دو گروپوں میں تصادم، 2 افراد زخمی

عدنان اطہر عدنان اطہر

 کراچی یونیورسٹی میں طلبہ کے دو گروپوں میں تصادم، 2 افراد زخمی


پولیس کی بھاری نفری یونیورسٹی پہنچ گئی، واقعے کی تحقیقات شروع، قانونی کارروائی جاری


کراچی: کراچی کی ایک یونیورسٹی میں طلبہ کے دو گروپوں کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری یونیورسٹی پہنچ گئی اور صورتحال کو قابو میں لے کر امن و امان برقرار رکھا۔ زخمی ہونے والے دونوں افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور عینی شاہدین کے بیانات بھی قلمبند کیے جا رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔