وفاقی محکمہ صحت کا کہنا ہے
کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح آٹھ اعشاریہ نو، ایک فیصد تک پہنچ گئی۔صوبائی حکوت کو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز دے دی ۔ وزیراعلی
سندھ کے مطابق صوبے میں کورونا کے چار سو چونسٹھ نئے کیسز سامنے آگئے۔ تین سو
انتالیس کا تعلق کراچی سے ہے۔
وفاقی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں گزشتہ
روز2ہزار 650 افراد کے کوروناٹیسٹ کیے گئے۔ ان میں سے 236 کے نتائج مثبت آئے۔ سندھ میں پچاس فیصد کووڈ کیس،،،
اومیکرون ویرینٹ کے ہیں۔گزشتہ دنوں
351 نمونوں کی مکمل جینوم سیکوینسنگ کرائی
گئی۔ ان میں سے175 اومیکرون ویرینٹ سے
متاثر پائے گئے۔ وفاقی محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں ویکسی نیشن کی شرح ملک میں سب
سے کم ہے۔ شہر میں صرف 40 فیصد لوگوں نے
کورونا کے خلاف ویکسی نیشن کرائی
ہے۔
دوسری جانب وزیراعلی سندھ کے
مطابق چوبیس گھنٹے میں صوبہ بھر
میں 464 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ دو متاثر ہ افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ اس وقت 148 متاثرہ افراد کی حالت تشویشناک اور 16 وینٹی
لیٹر پر ہیں۔ کراچی میں چوبیس گھنٹے کے دوران 339 افراد میں کورونا
وائرس کی تصدیق ہوئی۔ سب سے زیادہ 144 کیسز ضلع جنوبی،139 شرقی اور30 کیس ضلع وسطی
سے سامنے آئے۔ ضلع غربی سے13 ، کورنگی سے 12 اور ملیر سے صرف ایک شخص میں کورونا
وائر س کی تصدیق ہوئی۔ سندھ میں چوبیس گھنٹے کے دوران پندرہ ہزار
آٹھ سو چھبیس افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔