کراچی میں زیر زمین ایک اور نالے میں گیس بھرجانے کے باعث دھماکا

عدنان اطہر عدنان اطہر

کراچی میں زیر زمین ایک اور نالے میں گیس بھرجانے کے باعث دھماکا

کراچی میں زیر زمین ایک اور نالے میں گیس بھرجانے کے باعث دھماکا ہوگیا، بفرزون سرینا موبائل مارکیٹ کے قریب نالے میں۔دھماکے سے شدید خوف و ہراس پھیل گیا

سرینا موبائل مارکیٹ کے قریب سے گزرنے والے سیوریج نالے میں ہفتے کی شام اچانک یکے بعد دیگرے تین دھماکے ہوئے جن سے علاقہ گونج اٹھا اور لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا، دھماکوں کے باعث نالے پر بنایا گیا۔فرش اکھڑ گیا اور ملبہ دور تک بکھر گیا۔۔۔پولیس اور ریسکیو ٹیمیں بھی حادثے کی اطلاع پرفوری پہنچ گئیں، واقعے سے متعلق ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس نے بتایا کہ دھماکا زیر زمین نالے میں گیس بھرجانے کے سبب ہوا،جس نالے میں دھماکا ہوا وہ کافی عرصہ سے بند تھا اور  اس کی صفائی بھی نہیں ہوئی تھی۔