سندھ کے قدیم گوٹھ عمر کوٹ کی رہائشی فوک گلوکارہ نرملا میگھانی نے کوک اسٹوڈیو 14کی دھن پر دعویٰ کیاہے کہ وہ دھن انکی تیار کی گئی ہے۔
ان دنوں تمام ٹی وی چینلز پر نصیبو لال اور عابدہ پروین کی آواز میں گایا گیا
گانا تو جھوم بےحد مقبول ہوگیاہے جسے پاکستان سمیت پڑوسی ملکوںمیں بڑی دلچسپی کے
ساتھ سنا جارہاہے۔
معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین اور
نصیبو لال کے کے گانے کی دھن پر نرملا نے دعویٰ کیاہےکہ وہ دھن انہوں نے خود تیار
کی تھی۔نرملا نے اپنے جاری ٹوئٹر بیان میں اس بات کی وضاحت کی ہےکہ انہوں نے اپنے
گانے کی دھن کوک اسٹوڈیو کے پروڈیوسر ذلفی
کو بطور نمونہ جون 2021 میں بھیجی تھی۔جیسے چوری کرکے کوک اسٹوڈیو کا گانا
"تو جھوم " تیار کیا گیا ہے۔نرملا کا کہناہےکہ مجھے کسی قسم کی مراعات
یا فائدہ نہیں چاہیےیہ دھن میری تخلیق ہے اسے میرے نام کے ساتھ منسوب کیاجائے اور
اس گانے کا کریڈٹ مجھے بطور گلوگارہ اور موسیقی ترتیب دینے کی حیثیت سے دیا جائے۔دوسری
جانب کوک اسٹوڈٰیو کے پروڈیوسرذوالفقارجبار خان نے اس بات کی سرار تردید کردی ہے
کہ انہوں ان کے گانے کی دھن کو اپنایا ہے ایسا ہرگرزنہیں بلکہ ان کے بھیجے ہوئے
واٹس ایپ میسیج کو انہوں نے کھول کے دیکھا تک نہیں۔
نرملا میگھانی نے دعویٰ کیاہے میری دھن اورمیرے فون اور پروڈیوسر ذلفی کے فون
کو فرازنک کرایا جائے ساری حقیقت کھل کرسب کے سامنے آجائے گی۔
نرملا نےکہاکہ جب میں یہ گانا سنا تو مجھے بےحد افسوس کے ساتھ بہت دکھ ہواہے
کہ میری تخلیق کو ئی اور اپنے نام سے کیسے منسوب کر سکتاہے۔
سوشل میڈیا پر ان کے بیان کے بعد ٹوئٹر ٹرینڈ شروع ہوگیاہے جس پر کوک اسٹوڈیو
والوں پر مختلف قسم کے مبینہ الزامات لگائے جارہے ہیں۔ہیش ٹیگ نرملا میگھانی کےعنوان سے ٹوئٹر پر ٹریڈجاری ہے ۔
قرۃالعین احمد نے کہاہےکہ وہ اعلیٰ گلوگارہ ہیں۔
سورٹھ سندھو نے کہاکہ ہمیں نوجوان نسل کو نکھارنا چاہیے بجائے اس کے انکی محنت
کو ایسے رائیگا کیاجائے۔
معروف صحافی ٹی وی اینکر ڈان نیوز نے نرملا میگھانی پر خاص کرنٹ افیئر کا پروگرام تیارکیا ہے۔