کراچی ناظم آباد تھانے سے ہتھکڑی لگے تین ملزم فرار ہوگئے۔ پولیس
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ فرار ہونے والے ملزم کھڑکی پر لگی جالی کاٹ کر کر فرار
ہوئے۔ منشیات فروشی کے الزام میں زیر حراست تھے۔
فرار ہونے والے تینوں افراد مشتبہ تھے، صبح حراست میں لیا گیا تھا، ایس
ایس پی سینٹرل کے مطابق تینوں افراد کے خلاف تاحال مقدمہ درج نہیں کیا گیا تھا۔ زیر
حراست افراد کو پلاسٹک کی ہتھکڑیاں لگا کر عقبی کمرے میں تفتیش کے لئے رکھا گیا
تھا۔ ملک مرتضیٰ تبسم کے مطابق غفلت برتنے پر ہیڈ محرر، ڈیوٹی افسر اور سنتری کو
معطل کردیا ہے۔معاملے کی انکوائری کے
احکامات ڈی ایس پی ناظم آباد کو دے دئیے گئے ہیں۔ پولیس ذرائع نے دعویٰ
کیا کہ فرار ہونے والے منشیات فروشی کے الزام میں زیر حراست تھے