سارا گل پاکستان کی پہلی ایم بی بی ایس ڈاکٹر خواجہ سرا

عرفان علی عرفان علی

سارا گل پاکستان کی پہلی ایم بی بی ایس ڈاکٹر خواجہ سرا

صلاحیت قابلیت اور محنت رائےگا نہیں جاتی ،لگن سچی ہوتو منزل خود آکر آپ کے قدم چومتی ہے یہ سچ کر دیکھایا کراچی سے  تعلق رکھنےوالے  سارا گل نے

انہوں نے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کرلی ہے۔

یہ پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ہے جنہوں  نے کراچی سے ڈاکٹر کی ڈگری حاصل کی ہے اور معاشرے کے غریب لاچار اور پسے ہوئےطبقے کی مسیحا بننے کی خواہش مند ہیں۔

سارا گل مختلف تنظمیوں میں سرگرم کارکن کے طورپر بھی ابھر کر سامنے آتی رہی ہیں۔

سارا گل کا شمار اب پاکستان کی پہلی خواجہ سرا میں ہوتا ہے

جنہوں نے ایم بی بی ایس میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے کےبعد ڈاکٹر بنی ہیں۔

انہوں  نے جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج سے ایم بی بی ایس  کا امتحان پاس کیا ہے۔

سارا گل نے چہرہ ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے کہاکہ  اپنی کمیونٹی سے کہنا چاہتی ہوں ہمت حوصلہ اور لگن سے سب ممکن  ہے آج میں ڈاکٹر ہوتو کل کو ئی اور بھی ہماری کمیونٹی سے اور بہتر اچھے عہدےپر فائز ہوکرپاکستان کی خدمت کرسکتاہے۔