پاک بحریہ نے بارہویں مرتبہ کثیرالملکی کمبائنڈ ٹاسک فورس کی کمان سنبھال لی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تبدیلی کمانڈ کی تقریب بحرین میں واقع امریکن
سینٹرل نیول کمانڈ ہیڈکوارٹرز میں ہوئی۔ پاک بحریہ کے کموڈور وقار محمد کو کمبائنڈ
ٹاسک فورس ۔ون فائیو زیرو کا نیا کمانڈر
تعینات کیا گیا۔کموڈور وقار محمد نے کہا خطے میں امن و استحکام کےلئے پاک بحریہ دیگر ممالک کی بحری افواج کے
ساتھ مل کر کام کرتی رہے گی۔ کمبائنڈ ٹاسک فورس ،،، کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے زیر
ِنگرانی بحر ہند میں اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔ فورس سمندر میں انسداد دہشت گردی اور دیگر غیر
قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کو یقینی بناتی ہے۔