کراچی والوں نے پیٹرول کی قیمت میں دس روپے کمی پر خوشی کا اظہار کیا ہی تھا،، کہ دودھ کے نرخ میں دس روپے لیٹر اضافے نے ساری خوشی کرکری کردی۔ شہر میں ایک سو چالیس روپے لیٹر بکنے والا دودھ،، اب ڈیڑھ سو روپے لیٹر فروخت ہورہا ہے۔
کراچی میں
ڈیری فارمرز کی من مانیاں جاری۔یکدم قیمت میں 16 روپے 53 پیسے کا اضافہ کردیا۔
تھوک کی
سطح پر دودھ مہنگا ہوا،،،،، تو
دکانداروں نے ریٹیل کی سطح پر 140 کے
بجائے 150 روپے میں دودھ کی فروخت شروع کردی۔
وزیراعظم
کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں دس
روپے کمی کا اعلان سامنے آیا،،، لیکن دودھ فروشوں نے دودھ کی قیمت دس روپے بڑھا کر ،، عوام پر بجلی گرادی۔ شہری کہتے ہیں سندھ حکومت پرائس
کنٹرول میں ناکام ہوچکی ہے۔۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سن کر
لگا کہ اجناس کی قیمتیں کم ہونگی،، لیکن ایسا
لگتا ہے کہ ،،،، جیسے دودھ کی قیمتیں بڑھی،،،
ویسے ہی دیگر اجناس بھی مہنگی ہوجائیں گی۔
ڈیری فارمرز کے مطابق تھوک مارکیٹ میں دودھ کی
قیمت میں سولہ روپے ترپن پیسے لیٹر
اضافہ کیا گیاہے۔ اجناس کی بڑھتی قیمتوں کے باعث اضافہ کرنا پڑا۔ دکانوں پر دودھ ڈیڑھ سو روپے لیٹر فروخت کیا جارہا ہے۔
کمشنر کراچی نے دودھ کے سرکاری نرخ 120
روپے مقرر کررکھے ہیں۔