سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت سے صنعتی پلاٹ الاٹ کرنےسے متعلق
پالیسی طلب کرلی۔ ریمارکس دیئے سہراب گوٹھ،،،، ٹول پلازہ تک جا پہنچا ہے۔
پہلے انتہائی قیمتی اراضی صنعت کے نام پر
الاٹ کی جاتی ہے۔ پھر اسے رہائشی اور کمرشل میں تبدیل کرکے فلیٹ بنائے
جاتے ہیں۔
سندھ ہائی کورٹ میں ماڑی پور میں دو ایکڑ اراضی صنعتی مقاصد کے
لیے دینےکے خلاف کیس پر سماعت ہوئی۔عدالت
نے سندھ
حکومت سے پالیسی طلب کرلی۔ کہا بتایا
جائے،،، صنعتی پلاٹس الاٹ کرنے سے متعلق کیا پالیسی ہے۔ جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے دیکھنا ہوگا ،،حکومت زمینیں
آنکھیں کھول کر دے رہی ہے یا بند کرکے۔ ماڑی پور میں کون سی انڈسٹری لگائی جارہی
ہے۔ دیکھنا ہوگا وہاں صنعت لگ بھی سکتی ہے یا نہیں۔
عدالت نے کہا انتہائی قیمتی اراضی صنعت کے نام
پر الاٹ کی جاتی ہے۔ پھر صنعتی اراضی کو رہائشی اور کمرشل میں تبدیل کرکے فلیٹ
بنائے جاتے ہیں۔ ۔ سہراب گوٹھ،،،، ٹول پلازہ تک جا پہنچا ہے۔ اسٹیٹ اور قومی خزانے کو کیا فائدہ پہنچایا
جارہا ہے۔ درخوست گزار سے کہا کہ وہ آئندہ سماعت پر عدالت کو بتائیں اور مطمئن کریں کہ صنعتی شعبے میں ان کی
کیا خدمات ہیں۔عدالت نے آئندہ سماعت پر متعلقہ حکام سے ریکارڈ بھی طلب
کرلیا۔