دعا منگی اغواء کیس میں قیدی کے فرار کا معاملہ۔

عدنان اطہر عدنان اطہر

دعا منگی اغواء کیس میں   قیدی کے فرار  کا معاملہ۔

دعا منگی اغواء کیس میں   قیدی کے فرار  کا معاملہ۔   سٹی کورٹ لاک اپ کے  انچارج   کو ضمانت مل گئی۔ کیس  کا مرکزی ملزم  زوہیب قریشی جمعرات کو  عدالت سے جیل واپسی پر شاپنگ کا بہانہ کر کے  مال سے فرار ہوگیا تھا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں دعا منگی اغواء کیس میں قید ی کے فرار کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے  پچیس ہزار روپے کے عوض  سٹی کورٹ لاک اپ کے گرفتار انجارچ سب انسپکٹرقمرالدین کی ضمانت منظور  کرلی۔ فیروزآباد پولیس   کی جانب سے ان کی ضمانت پر  اعتراض   نہیں اٹھایا گیا۔  معاملے میں گرفتار پولیس اہلکاروں نوید اور حبیب ظفرکوجمعہ کے روز جسمانی ریمانڈپرپولیس کےحوالےکیا گیا تھا۔

پولیس اہلکار   دعا منگی اغواء کیس کے مرکزی ملزم  زوہیب قریشی   کو عدالت سے پرائیوٹ گاڑی میں جیل لے جا رہے تھے۔ ملزم نے شاپنگ کی فرمائش کی ،، تو  اہلکار اسے  طارق روڈ کے شاپنگ سینٹر لے گئے،، جہاں  ملزم مزے سے شاپنگ کرتا رہا۔  بعد میں پولیس اہلکاروں کو  جھانسہ دے کر رفوچکر ہوگیا۔غفلت یا دانستہ  غلطی پر  دونوں اہلکاروں کو معطل کر کے  گرفتار کیا گیا ۔  ایس ایس پی کورٹ پولیس  کو بھی    معطل  کردیا گیا تھا۔