کراچی کے
علاقے لیاری میں تعلیم کے فروخ اور طالبعلموں کی سہولت کے لئے اسٹریٹ لائبریری اور فاونٹین تو بنایا گیا
لیکن ان کی حفاظت کیلئے عملہ مامور نا کیا گیا۔ دوسال میں ہی لائبریری انسانوں کے
بجائے جانوروں کی آرام گاہ بن گئی ہے۔
لیاری کی
رونقیں بحال اور طلبہ کی سہولت کیلئے ڈی
ایم سی ساوتھ نے 22اگست 2020 میں اسٹریٹ
لائبریری قائم کی۔
حفاظتی عملہ
نا ہونے سے الماریاں اور ریک جہاں ٹوٹ
پھوٹ کا شکار ہیں وہی جانور الماریوں میں کتابوں کی جگہ براجمان ہیں ۔
اسٹریٹ لائبریری کو
خوبصورت بنانے کیلئے فاوئنٹین بھی تعمیر کیا گیا تھا،، لیکن لائبریری کی طرح ،، اس کا حال بھی خراب ہے۔
چہرہ نیوز نے
اس معاملے پر ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ،
ساوتھ سے رابطہ کیا لیکن انہوں نے اپنا موقف دینے سے انکار کردیا ۔