کراچی میں دعا منگی کیس میں ملزم کے فرار پر جیل سپرنٹنڈنٹ نے اطلاعی رپورٹ جمع کرادی۔

عرفان علی عرفان علی

کراچی میں دعا منگی کیس میں ملزم کے فرار پر  جیل سپرنٹنڈنٹ نے اطلاعی رپورٹ جمع کرادی۔

کراچی میں دعا منگی کیس میں ملزم کے فرار پر  جیل سپرنٹنڈنٹ نے اطلاعی رپورٹ جمع کرادی۔ مفرور ملزم کے اقدام قتل و پولیس مقابلہ کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار ی جاری کردیئے گئے۔

کراچی کی  انسداد دہشت گردی عدالت  میں دعا منگی کیس کے مرکزی ملزم زوہیب قریشی کے فرار   کے معاملے پر سماعت ہوئی۔سینٹرل جیل کراچی کے سپرنٹنڈنٹ   نے ملزم کے فرار پر  اطلاعی رپورٹ  جمع کرادی۔ جیل رپورٹ کے مطابق ملزم زوہیب قریشی ستائیس جنوری کو سٹی کورٹ پولیس کی کسٹڈی سے فرار ہوا۔ملزم  کے فرار کے بعد مقدمات جیل ٹرائل کردیئے گئے ہیں۔عدالت نے ملزم کے اقدام قتل و  پولیس مقابلہ کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ عدالت نے عزیز بھٹی تھانے کے تفتیشی افسر کو ملزم کو گرفتار کرکے اکیس فروری تک  پیش کرنے کا حکم دیا۔ زوہیب قریشی کے خلاف دعا منگی اور بسمہ کے اغواء سمیت پانچ سے زائد مقدمات  زیر سماعت ہیں