کراچی میں گزشتہ تین ماہ
سے برساتی نالوں کے اطراف واقع تجاوزات گرائے جانے کا آپریشن جاری ہے ۔۔متوقع
بارش کے پیش نظر اب آپریشن کو تیز کردیا گیا ہے ۔
کراچی کے گجر نالے اور
کورنگی نالے پر تجاوزات گرائے جانے کا آپریشن گزشتہ تین ماہ سے جاری ہے ۔۔ کے ایم
سی کے انسداد تجاوزات سیل کے مطابق آپریشن کا 80 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
متوقع بارشوں کے پیش نظر
آپریشن کو تیز کر دیا گیا ہے گجر نالہ پر 10 مقامات جبکہ اورنگی نالہ پر 6 مقامات
پر تجاوزات گرائی جا رہی ہیں ۔۔ متاثرین کی جانب سے معاوضہ نہ ملنے کی شکایات بھی
موصول ہو رہی ہیں۔
بشیر صدیقی کے مطابق الہ دین
پارک سے متصل شاپنگ مال گرانے کا 70 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ کے ڈی اے
آفیسرز کلب کی عمارت بھی گرادی گئی ہے اور ملبہ اٹھانے کا کام جاری ہے