دعا منگی کیس کے اہم ملزم کے
فرار کا معاملہ۔ کورٹ پولیس کے افسر اور دو
اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا
گیا
ایس پی عابد قائم خانی کے مطابق فائنل شوکاز کے بعد تینوں کو ملازمت
سے برخاست کیا گیا ہے۔ برطرف اہلکاروں میں
افسر راؤاشرف، یاسین اور سلطان شامل ہیں۔تینوں اہلکاروں سے علیحدہ وقت میں
چار قیدی فرار ہوئے تھے۔ ایس پی کورٹ
پولیس کا کہنا ہے کہ سلطان کے ہاتھوں ناصر ملک اور زاہد نامی قیدی فرار
ہوئے تھے۔ سب انسپکٹر راؤاشرف سے دہشت گردی کے مقدمے کا ملزم آصف فرار ہوا تھا۔سب
انسپکٹر راو اشرف پر ملزم آصف کو تمام سہولیات فراہم کرنے کا جرم بھی
ثابت ہوا ہے۔ سب انسپکٹر قیدی کو اپنا موبائل فون استعمال کے لیے بھی دیتا تھا۔ ایس پی عابدقائم خانی کےمطابق ملزم،،، سب انسپکٹر کا
موبائل فون اور ہتھکڑی سمیت فرار ہوا تھا۔ دیگر دو کورٹ اہلکاروں کو بھی سنگین
غفلت پر برطرفی کی سزا ملی ہے۔