کراچی میں مقتول صحافی اطہر متین کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے صحافیوں نے مارچ اور سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا

نزاہت خان نزاہت خان

کراچی میں مقتول صحافی اطہر متین کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے صحافیوں نے  مارچ اور سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا

کراچی میں مقتول صحافی اطہر متین کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے صحافیوں نے  مارچ اور سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا۔ صوبائی سعید غنی کا کہنا تھا متاثرہ خاندان کی مالی مدد کریں گے۔ ایم کوایم  کے کنور نوید جمیل نے قاتلوں کی جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔

کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کی فائرنگ سے جاں بحق صحافی اطہر متین کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے صحافیوں کا احتجاج۔

صحافیوں کی بڑی تعداد   کراچی پریس کلب سے  مارچ کرتے ہوئے سندھ اسمبلی پہنچی اور  گیٹ نمبر تین کے باہر دھرنا دےدیا۔

صوبائی وزیر سعید غنی  بھی وہاں   پہنچ گئے۔ کہا  کہ متاثرہ فیملی کی مالی مدد کی جائے گی۔ قاتلوں کو جلد گرفتار کرلیں گے۔

رہنما ایم کیوایم  کنور نوید  جمیل  بھی صحافیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے پہنچے۔ کہا قاتلوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔