کراچی، دانش
دورہ ویسٹ انڈیز کے لیےٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میں شروع ہوگیا،،
10روزہ تربیتی کیمپ کی نگرانی پی سی بی
کےہیڈآف پلیئرز ڈویلمپنٹ ثقلین مشتاق
کررہےہیں۔
دورہ ویسٹ میں دو
ٹیسٹ میچوں کی سیریزکے لیےقومی ٹیسٹ
اسکواڈ کی کراچی میں تیاریاں شروع۔۔ دس روزہ تربیتی کیمپ بائیو سیکیور ماحول میں لگایاگیاہے۔۔ جس
کی نگرانی سابق ٹیسٹ کرکٹر اورپی سی بی کے ہیڈآف پلیئرز ڈویلمپنٹ ثقلین مشتاق کررہےہیں۔۔ سابق ٹیسٹ کپتان محمدیوسف بطوربیٹنگ کوچ کیمپ میں فرائض انجام دے رہے ہیں، جبکہ سابق کرکٹرمشتاق
احمد اورعمررشید بھی بطور کوچز تربیتی کیمپ کا حصہ ہیں۔۔
کیمپ میں گیارہ ٹیسٹ کھلاڑیوں عابد علی، اظہر علی، فواد
عالم،عمران بٹ،محمد عباس،نسیم شاہ،نعمان علی،ساجد خان،شاہنواز دھانی،یاسر شاہ اور
زاہد محمود کے علاوہ چھ اضافی کھلاڑیوں کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ ان چھ کھلاڑیوں میں
عاکف جاوید، عرفان اللہ شاہ،میر حمزہ،محمد حسن، محمد عمر اور سیف اللہ بنگش شامل ہیں۔
کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس کے ساتھ ان کی اسکلز پرخاص توجہ
دی جارہی ہے۔۔ کیمپ مکمل کرنے کے بعد یہ تمام کھلاڑی 21 جولائی کو لاہور کے مقامی
ہوٹل میں آئسولیشن کریں گے۔ جبکہ قومی ٹیم26
جولائی کو بارباڈوس روانہ ہوگی۔۔پاکستان
اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز12 اگست سے ہوگا