کراچی میں صحافی اطہر متین کے قتل کیس میں ملزم اشرف کو
شناخت پریڈ کے دوران تین عینی شاہدین نے شناخت کرلیا۔
سٹی کورٹ میں
جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت میں گرفتار ملزم اشرف کی شناخت پریڈ ہوئی۔پولیس نے
شناخت پریڈ میں ملزم کے ہمراہ دس ڈمی ملزمان کو بھی پیش کیا۔واقعے کے تینوں عینی
شاہدین نے ملزم کو ڈمی ملزمان کے درمیان شناخت کیا۔عدالت نے قرار دیا کہ شناخت پریڈ ہوجانے کے بعد ایک سو
چونسٹھ کے بیانات کی درخواست غیر موثر
ہوگئی ہے۔پولیس کی جانب سے گواہوں کے
مجسٹریٹ کے روبرو بیان کی درخواست نمٹا دی
گئی۔تفتیشی افسر کے مطابق ملزم اشرف صحافی
اطہر متین کے قتل میں ملوث ہے۔ملزم کا ساتھی انور،، قمبر شہدادکوٹ میں پولیس
مقابلے میں مارا جاچکا ہے۔ ملزم نے دوران تفتیش سینکڑوں وارداتوں کا اعتراف کیا
ہے۔