چیف ایگزیکٹو آفیسر ایمازون اور دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس کی سابقہ اہلیہ مکینزی اسکاٹ نے اس سال بھی اربوں ڈالر عطیہ کرے گی۔
مکینزی اسکاٹ کو دنیا کی امیر ترین خواتین میں شمار کیا جاتاہے اور فہرست میں انکا نام تیسرے نمبر پر آتاہے۔جبکہ ایمازوں چیف ایگزیکٹو آفسر سے انکی علیحدگی بھی دنیاکی مہنگی ترین طلاقوں میں سے ایک ہے۔
اس وقت مکینزی کے اثاثون کی مالیت 58 ارب ڈالر سے کہیں ذیادہ ہے۔انکی خاص بات یہ بھی ہے کہ وہ خود ایک بہترین ناول نگار بھی ہیں۔
سال دو ہزار بیس میں کورونا کے وباء کے دنوں میں مکینزی نے ریلیف فنڈ میں 4 ارب ڈالر عطیہ کئے تھےاور سال دوہزار اکیس میں بھی دو اعشاریہ سات ارب ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کرچکی ہیں۔
مکینزی کہتی ہےکہ رواں سال 286 فلاحی تنظیموں کے یہ رقم مختلف پراجیکٹس میں استعمال کی جائےگی۔دی جانے والی یہ رقم تعلیم سمیت دیگر سماجی اور فلاحی کاموں پر خرچ ہوگی۔
واضح رہے کہ جیف بیزوس جوکہ ایمازون کے مالک
ہیں ان سے طلاق کےبعد انہیں 38 ارب ڈالر دیئےگئے تھے۔یہ رقم ملنے کے بعد مکینزی اس
وقت دنیا کی چوتھی امیر ترین خاتون بن چکی ہیں۔