کراچی میں
خواتین بائیک ریلی کا اہتما م کیا گیا۔ ستر کے قریب
شرکا مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے دوبارہ یو
بی ایل اسپورٹس کمپلیکس پہنچی۔ کہا کہ بائیک
چلانا آتی ہو،،، تو وہ کسی کی محتاج نہیں
رہتیں ۔
کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے بائیک ریلی کا افتتاح
کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈی جی، رینجرز سندھ بریگیڈیئر رؤف شہزاد بھی
موجود تھے ۔
یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس سے شروع ہونے والی بائیک ریلی
میں ستر خواتین رائیڈرز شریک ہوئیں۔
ان کا کہنا تھا بائیک چلانا آتی ہو،،، تو وہ کسی کی محتاج نہیں رہتیں ۔
ریلی میں شریک
خواتین بائیکرز نے خوشی
کا اظہار کیا کہ اب لڑکیوں میں موٹر سائیکل
چلانے کے حوالے سے شعور پیدا ہو رہا ہے۔
بائیک رائیڈرز ناظم آباد اور نارتھ ناظم آباد سے ہوتے ہوئے
13 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے دوبارہ
یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر پہنچیں۔