کراچی میں پانی کی 72 انچ کی پائپ لائن پھٹ گئی ۔ پائپ لائن کی مرمت میں دو دن میں مکمل ہوگی۔ دوسری جانب کے الیکٹرک کے ترجمان کا دعویٰ ہے دهابیجی اور گھارو سمیت کے ڈبلیو ایس بی کے تمام بڑے پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کی فرا ہمی جاری ہے ۔
کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 72 انچ کی پائپ لائن پھٹ گئی ، ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق بجلی کے اچانک تعطل کے باعث بیک پریشر سے لائن پھٹی ہے ،پائپ لا ئن پھٹنے سے شہر کو 10 ایم جی ڈی پانی کی سپلائی متاثر ہو ئی ہے ۔ گلشن اقبال ، شاہ فیصل کالونی ، گلستان جو ہر ، پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی کے علاقوں کو پانی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ پائپ لائن کی مرمت میں دو دن میں مکمل ہوگی ۔دوسری جانب کے الیکٹرک کے ترجمان کا دعویٰ ہے دهابیجی اور گھارو سمیت کے ڈبلیو ایس بی کے تمام بڑے پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کی فرا ہمی جاری ہے ۔واٹر بورڈ کے تمام بڑے پمپنگ اسٹیشن لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہیں۔واٹر بورڈ کی فنی معاونت کیلئے کے الیکٹرک کا عملہ انتظامیہ سے رابطے میں ہے