کراچی میں جاری سال حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ستتر ملزم گرفتار۔

عرفان علی عرفان علی

کراچی میں جاری سال حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث  ستتر ملزم گرفتار۔

کراچی میں جاری سال حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث  ستتر ملزم گرفتار۔

 انتالیس کروڑ سے زائد مالیت کی ملکی و غیرملکی کرنسی  برآمد کرلی گئی۔

ایف آئی اے کراچی زون کا حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے

۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جاری سال  غیرقانونی کام میں ملوث  عناصر کے خلاف اڑتالیس  چھاپہ مار کاروائیاں کی گئیں۔ اکتالیس مقدمات درج کر کے ستتر ملزموں کو  گرفتار کیا گیا۔

 چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر   انتالیس  کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی۔

اس میں  تین لاکھ سے زائد امریکی ڈالر اور چار کروڑ، بائیس لاکھ   روپے سے زائد مالیت کی دیگر غیر ملکی کرنسی شامل  ہے۔

برآمد کی گئی کرنسی  میں چھبیس کروڑ ، بیالیس لاکھ سے زائد پاکستانی روپے بھی ہیں۔ چوالیس  انکوئریوں کی تفتیش بھی مکمل کی گئی۔