اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا
کہنا ہے سندھ ہاوس اسلام آباد میں منڈی
لگی ہوئی ہے۔ عدم اعتماد غیرآئینی نہیں
،، تو گورنر راج بھی غیر آئینی نہیں۔
رہنما پی ٹی آئی حلیم عاد ل شیخ کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ سندھ ہاوس
میں خریدوفروخت ہورہی ہے۔ اس سے
پہلے سینٹ اور سندھ اسمبلی میں بھی
منڈی لگائی گئی تھی۔خرید فروخت کے
بعد ارکین پر بھی تریسٹھ ،،اے لگنا چاہیے۔
آج سارے چور ایک پیج،، جبکہ قوم
اور عمران خان ایک پیج پر ہیں۔ عدم اعتماد
غیرآئینی نہیں ،، تو گورنر راج بھی غیر آئینی نہیں۔انہوں نے کہا کہ ستائیس مارچ کو اسلام آباد میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔سندھ سے بھی بڑی تعداد میں عوام ڈی چوک پہنچے گی۔