دہشت گردی کے خلاف جنگ کا حصہ بننے سے معیشت کو ڈیڑھ سو ارب روپے کا نقصان ہوا۔شوکت ترین

نزاہت خان نزاہت خان

دہشت گردی  کے خلاف جنگ کا حصہ بننے سے معیشت کو ڈیڑھ سو ارب روپے کا نقصان ہوا۔شوکت ترین

وزیر خزانہ شوکت  ترین کا کہنا ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شمولیت  سے ملکی معیشت کو  شدید نقصان پہنچا۔ ماہر معاشیات اکرام سہگل کہتے ہیں مہنگائی سے عوام پریشان ہیں ۔ بزنس  مین عارف حبیب کا کہنا ہے بھارت کے ساتھ  تعلقات کی بہتری ضروری ہے۔

کراچی   کے مقامی ہوٹل میں سی ای او، سمٹ ایشیا کانفرنس ہوئی ۔

 وزیرخزانہ شوکت ترین  نے اپنے خطاب مٰیں کہا کہ  دہشت گردی  کے خلاف جنگ کا حصہ بننے سے معیشت کو ڈیڑھ سو ارب روپے کا نقصان ہوا۔ یہ بھی بتادیا کہ بینکس خوب پیسہ  کمانے کے باوجود قرض  نہیں دے رہے ۔انھیں ٹھیک کروں گا۔

بنکس صرف 9شہروں میں 85فیصد کریڈٹس دیتے ہیں 75فیصد اس میں کاپریٹ ہے بینکوں کو ہمیں ٹھیک کرنا ہےکہناہےکہ آپ کا کام یہ نہیں کہ یہ دیکھیں کہ ریٹرن کتنی جاری ہےلوگوں کو لون دینا ہے

حبیب گروپ آف کمپنیز کے سربراہ عارف حبیب نے کہا میرا  خیال تھا کہ عمران خان کی حکومت میں بھارت سے تعلقات بہتر ہوں گے،لیکن ایسا  نہیں  ہوسکا۔

ماہر معاشیات اکرام سہگل کا کہنا تھا کہ عام آدمی مہنگائی  کے سبب پریشانی سےدوچار ہے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کی بہتری کے لئے مل کر دور رس اجتماعی فیصلے کرنا ہوں گے ۔