چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال کہتے ہیں ملک کے بدتر حالات 70سال کے بد کردار سیاست دانوں کی وجہ سے ہے

عدنان اطہر عدنان اطہر

چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال کہتے ہیں ملک  کے بدتر حالات 70سال کے بد کردار سیاست دانوں کی وجہ سے ہے

چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال کہتے ہیں ملک  کے بدتر حالات 70سال کے بد کردار سیاست دانوں کی وجہ سے ہے۔ کوئی اخلاقی سیاست بھی ہوتی ہے ایم کیو ایم نقصان اٹھاتی مگر خان کا ساتھ دیتی۔

پاک سر زمین پارٹی کی جانب سے آفیشل ویب سائٹ کےافتتاح پرچئیر مین مصطفیٰ کمال کا خطاب میں کہنا تھا کہ

جب عمران خان کی حکومت آئی تو سب کاکہناتھایہ15سالوں تک قائم رہےگی۔ہماری واحد ہماری جماعت تھی جس نےکہا یہ جھوٹ اور فریب پرمبنی حکومت زیادہ عرصےنہ چلےگی

ہمیں تو کہتے تھے 15سال بعد باری آئےگی آگیا ٹائم ساڑھے تین سال میں آگیا ٹائم

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے  چند روز قبل اپنے کارکن کے جنازےمیں سندھ حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ آج جب ڈوبتا سورج ہے تو اپنی وفاداری کسی اور سے منسوب کردی۔ کوئی اخلاقی سیاست بھی ہوتی ہے ایم کیو ایم نقصان اٹھاتی مگر خان کا ساتھ دیتی

چراغ بجھنےسے پہلے ٹم ٹماتا ہےآج ان کا ٹائم آگیا ہے آصف زرداری نواز شریف کو نہیں پتہ یہ ہم سے مذاکرات کررہے ہیں یہ وقت ہم پر بھی آئے گا ان کو کوئی اور بھی خریدے گا

ان کاکہنا تھا کہ کونسی ایسی پارٹی ہے جس نے ہم کو پیکیج آفر نہ کیا۔ہم نے اپنی قیمت نہیں لگائی اور عوام کے درمیان رہے۔