جنرل باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی سے مطالبہ کرتا ہوں اگر ہم غدار ہیں تو ثبوت لے آئیں,شہباز شریف

عمران عمران

 جنرل باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی  سے مطالبہ کرتا ہوں اگر ہم غدار ہیں تو ثبوت لے آئیں,شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے کہاہےکہ نیشنل سکیورٹی کی بات عمران خان جو کررہا ہے یہ جھوٹ ہے،جنرل باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی  سے مطالبہ. کرتا ہوں اگر ہم غدار ہیں تو ثبوت لے آئیں اور ابھی تو خود صدر اور عمران نیازی کو آئین شکنی کا سامنا ہے۔

ان کا کہناتھاکہ جب خط ملے گا تو وکلا سے مشاورت کریں گے،چاہتے تھے جھرلو دھاندلی کی پیداوار وزیر اعظم کی آئین اور پارلیمان کے ذریعے رخصتی ہو،اگر عدالت سے انصاف نہ ملا تو خدانخواستہ یہ ملک بننا ریپبلک نہ بن جائے،ملک میں ایک اینٹ نہیں لگائی گئی اور اس ملک سے فرانس کے سفیر کو نکالنے کا مطالبہ ہوا تو عمران خان نے کہا ہم سے یورپی یونین ناراض ہوجائے گی ،آج اپنی ذات پر بات آئی تو ہر چیز کو قربان کرنے کے لیے تیار ہوتا یے

شہباز شریف نے کہاکہ آج وقت آگیا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی کے پاس ہوئے منٹس واضح ہوں،مجھے کوئی صدر علوی کا خط ان ٹیرم سیٹ اپ کےلیے نہیں ملا،عمران نیازی نے ڈُپٹی اسپیکر کی رولنگ سے اپوزیشن ارکان کو غدار کہلایا ہے، اورکیا ہم نے یہ مطالبہ نہیں کر رکھا تھا کہ یہ جعلی اور جھرلو کی حکومت ہے،