رمضان المبارک میں جہاں پھلوں اور مشروبات کے
استعمال میں اضافہ ہوجاتا ہے،، وہیں سموسوں اور رول کی پٹیوں کی مانگ بھی بڑھ جاتی
ہے،، یہ پٹیاں بنائی کیسے جاتی ہیں۔
گرما گرم تیل میں تلے گئے سموسوں کی تیاری سے
قبل بھی ایک تیاری کی جاتی ہے۔ وہ تیاری ہے مانڈوں کی۔
میدے کے بنے پیڑوں پر پہلے گھی لگایا جاتا ہے
اور پھر بڑی سی چپاتی تیار کی جاتی ہے،۔
چپاتی کو رول ، سموسوں اور ون ٹون کے حساب سے
مختلف اشکال میں کاٹا جاتا ہے اور پھر فروخت کے لیے مارکیٹ میں لایا جاتا ہے،،
رمضان المبارک میں سموسوں اور رول کی پٹیوں کا استعمال
بڑھنے کے ساتھ اس کی مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہے۔
شہری افطار سے قبل تازہ پٹیاں خریدنے کی غرض سے
مارکیٹ اور مانڈے کی دکانوں کا رخ کرتے ہیں ۔ کہتے ہیں گھر میں معیاری تیل میں
سموسے تیار ہوتے ہیں ۔
شہر میں چالیس سے ساٹھ روپے پاؤ تک میں مانڈے
دستیاب ہیں۔ رمضان کے بعد ان پٹیوں کی قیمتیں تبدیل ہوجاتی ہیں۔